امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: 16 ،جنوری :وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ رام بن میں پتھراو کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے پتھروں اور ملبے کو بنا یا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملبہ صاف کرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلیے کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، "پنتھیال، رام بن میں بھی پھر گر آنے کا سلسلہ جاری ہے ، جس دوران سٹیل مل کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک نے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل شاہراہ کی صور تحال کے بارے جانے کیلئے ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔