امت نیوز ڈیسک //
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ با نہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس آج معمول کے مطابق چلے گی۔
شمالی ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی تمام ریل گاڑیاں اپنے مقرر شیڈول کے مطابق چلے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 13جنوری کو بڈگام کے مزہامہ علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی تاہم اس حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تھا ۔