امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ مغربی ہوائیں 22جنوری سے جموں کشمیر میں اثر انداز ہو رہی ہے جس کے چلتے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ تازہ مغربی ہوائیں 22 سے 24 جنوری تک رہے گی جس دوران بارشیں اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔