امت نیوز ڈیسک //
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبے برووری میں اسکول اور رہائشی عمارت کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق کیف کے قریب قصبے برووری میں بچوں کے
اسکول کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نیتجے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
برووری کے گورنر اولیکسی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نرسری کے قریب پیش آیا ہے، اس سانحہ کے وقت نرسری اسکول میں بچے اور عملہ موجود تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کیا ہے اس کے علاوہ روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔