امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ // محکمہ بجلی میں تعینات ایک اسٹنٹ ایگز یکٹیو انجینئر بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری زرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور کے این او) نے بتایا کہ اننت ناگ کے بون ڈیل گام علاقے کے اے ای ای محمد ایوب کی اس وقت موت ہو گئی۔ جب وہ یاری پورہ میں اپنی ڈیوٹی پر حاضری کیلئے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایوب کو لگام ضلع کی سب ڈویژین یاری پورہ میں AEE کے طور پر تعینات تھے۔
اُنہوں نے مزید بتایا، ” اے ای ای کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا ۔