امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل ہیلتھ مشن میں تعینات ہر ملازم جو فرائض کی انجام دہی کے دوران لقمہ اجل بن گئےتھے، کے بچوں کو 10لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ اور صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمت کے عزم پر شتہ دل سے شکریہ ادا کیا۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل ہیلتھ مشن میں تعینات ہر ملازم جو فرائض کی انجام دہی کے دوران لقمہ اجل بن گئےتھے، کے بچوں کو 10لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ اور صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمت کے عزم پر شتہ دل سے شکریہ ادا کیا۔این ایچ ایم کے مرحوم ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مالی امداد ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کی تلافی نہیں کر سکتی۔ تاہم، یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ان کے خاندان کے افراد عزت اور وقار کی زندگی بسر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت، قربانی اور ہمدردی کا جذ بہ جس کے ساتھ ہمارے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹر ز پیرامیڈیکس نے کو ویڈو بائی امراض اور ویکسینیشن مہم کے دوران لوگوں کی خدمت کی ہے ، وہ واقعی متاثر کن ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ” جموں و کشمیر انتظامیہ عام لوگوں کے علاج پر یومیہ 2 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور ہماری آبادی کا 97 فیصد حصہ انشورنس کو رہے۔ گولڈن کار ڈ 80لاکھ شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں، ملک بھر میں 28000 ہسپتالوں نے انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ آج تمام اضلاع میں ڈائیلاسز کی سہولیات دستیاب کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلعی ہسپتالوں میں جیر یاٹرک اور پیڈیاٹرک وارڈز قائم کیے گئے ہیں ۔صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سکریٹری بھو پندر کمار نے بتایا کہ جے اینڈ کے کنٹریبیوٹری کارپس فنڈز جموں و کشمیر حکومت نے لیفٹیننٹ گور نر کی ہدایت پر شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ NHM ملازمین کو معذوری یا موت کی وجہ سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ این ایچ ایم کے ہلاک ہونے والے ملازمین کے کل 34 خاندانوں میں ہر ایک کو 10لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کیا گیا۔ سنجیو گڈکر ، مشن ڈائریکٹر ، نیشنل ہیلتھ مشن، جموں و کشمیر نے متعلقہ ملازمین کے اہل خانہ کی بہبود کے لیے محکمہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ راج بھون میں اس موقع پر نیشنل ہیلتھ مشن کے سینئر افسران اور اہلکار اورمرنے والے ملازمین کے اہل خانہ موجود تھے۔