• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
‘کراس فائرنگ‘ میں جاں بحق کیمسٹ کے فرزند نے کیا JKASکوالیفائی

‘کراس فائرنگ‘ میں جاں بحق کیمسٹ کے فرزند نے کیا JKASکوالیفائی

by امت ڈیسک
20/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ:’ایپل ٹاؤن‘ کے نام سے مشہور شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عابد شاہ بخاری نے مسابقہ جاتی امتحان جے کے اے ایس(JKAS) میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ عابد سوپور کے رشیدہ آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد سنہ 2004میں ’’کراس فائرنگ‘‘ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

کم عمری میں سایہ پدری سے محروم ہونے کے باوجود عابد نے محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی جاری رکھی۔ عابد کے مطابق والد کا سایہ سر سے اٹھنے کے سبب انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ جے کے اے ایس میں عابد کی کامیابی کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی گھر واقع رشیدہ آباد، سوپور میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا ہے اور جوق در جوق لوگ انہیں مبارک باد دینے کے لئے ان کے گھر کا رخ کر رہے ہیں۔عابد نے ابتدائی تعلیم سوپور میں ہی حاصل کی، بی ایس سی ڈگری کے بعد انہوں نے اردو میں پوسٹ گریجویشن بھی حاصل کر لی۔ عابد کا کہنا ہے کہ ’’دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں اور اگر انسان لگن سے محنت کرکے کسی بھی کام کو ٹھان لے تو وہ اونچائیوں کو چھو سکتا ہے۔ میں نے بھی کافی زیادہ محنت کی اور اب اس کا پھل بھی مجھے ملا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یو پی ایس سی میں بھی انہوں نے طبع آزمائی کی تاہم اس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے اور انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مزید محنت اور لگن کے ساتھ جے کے اے ایس امتحان میں شرکت کی اور پہلی مرتبہ ہی کامیاب قرار دئے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عابد کی ہمشیرہ نے کہا کہ عابد نے نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں جذباتی ہوکر کہا: ’’ہم سبھی بچوں کی پرورش اور کامیابی کے پیچھے اصل میں ہماری والدہ کا عظیم کردار رہا ہے۔ انہوں نے والد کی وفات کے بعد ہمیں بکھرنے نہیں دیا اور ہمیں والد کی کمی محسوس نہ ہونے کی پوری کوشش کی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم کی زیرصدارت ملازمت میلے کے تیسرے مرحلے میں 71 ہزار تقرری لیٹر سونپے گئے

Next Post

کولگام میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کولگام میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن

کولگام میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن

ریاستی درجے کی بحالی پر کانگریس کا موقف واضح ہے : جئے رام

ریاستی درجے کی بحالی پر کانگریس کا موقف واضح ہے : جئے رام

اننت ناگ کا 38 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے فوت

اننت ناگ کا 38 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کو جرمانہ

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کو جرمانہ

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، پانچ ہلاک، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »