امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور علاقے کے سیلا گاؤں میں منی بس کا ڈرائیور بس سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ بس گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
راحت اور بچاؤ کا کام رات تک جاری رہا۔ دیر رات گئے بلاور پرائمری ہیلتھ سنٹر سے ابتدائی طبی امداد کے بعد آٹھ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ بس مونڈلی گاؤں سے دھنو پارول گاؤں جا رہی تھی۔
پولیس نے مزید کہاکہ "منی بس ایک کھائی میں گرنے سے چار مسافر موقع پر ہی ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیے۔ پولیس نے مزید کہاکہ مرنے والوں کی شناخت بنتو، ہنس راج، اجیت سنگھ، امرو اور کاکو رام کے طور پر کی گئی ہے۔پٹودی بلاور پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ تمام مرنے والوں کی لاشوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال کیشو گرہ میں رکھا گیا ہے۔ وہیں شدید زخمی 8 افراد کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ ریفر کیا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے ۔