امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے ایک 38 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 38 سالہ شخص گھر میں بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق اس شخص کو دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ "اس کی شناخت نذیر احمد میر عرف نذیر عاشق (38)، ولد غلام نبی میر ساکن پالپورہ دیلگام کے طور پر کی گئی ہے،”۔
واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بارہ افراد فوت ہو چکے ہیں۔