امت نیوز ڈیسک //
جموں کے نروال علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب علاقے میں دو پراسرار دھماکوں سے پورا علاقہ دہل اٹھا وہیں دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دھماکوں کی اطلاع دو گاڑیوں سے ملی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وہیں پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔