امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،21 جنوری: وادی کشمیر نے ہفتے کی صبح بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی تھی جو بعد میں دن گذرنے کے ساتھ ہی سری نگر اور دوسرے میدانی علاقوں میں اوجھل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں32.9 سینٹی میٹر،گلمرگ میں 8.2 سینٹی میٹراور قاضی گنڈ میں13.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکار ڈہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔(یو این آئی)