امت نیوز ڈیسک //
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ریاست کا درجہ جموں کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کانگریس اسے دوبارہ بحال کرنے کیلئے ہماری پوری طاقت کا استعمال کرے گی۔
بتادیں کہ راہول گاندھی آج اپنی یا ترا کو لے کر جموں پہنچے جہاں ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔ اسی دوران گاندھی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے ملاقات کی۔ ستواری چوک جموں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ کانگریس پارٹی آپ کی اور آپ کی ریاستی حیثیت (مطالبہ ) کی مکمل حمایت کرے گی۔ ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے کانگریس ہماری پوری طاقت کا استعمال کرے گی”۔ "ریاست آپ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریاست سے بڑا مسئلہ کوئی نہیں ہے۔ آپ کا حق چھین لیا گیا ہے”۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی یا ترا کے دوران جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات کی اور انہوں نے اپنے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ انتظامیہ ان کی آواز نہیں سن رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "پوری تجارت باہر کے لوگ چلا رہے ہیں اور جموں و کشمیر
کے لوگ بی بی سے بیٹھ کر انہیں دیکھ رہے ہیں ۔ گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔