امت نیوز ڈیسک //
لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر نے ایس کے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ صحت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایمز سال 2025 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ یوٹی میں 15 میڈیکل کالج اور دیگر متعلقہ ادارے بھی آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ کشمیر کو اگلے سال تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے منسلک کر دیا جائے گا۔