• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہم انتخابات کے لئے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے: عمر عبداللہ

ہم انتخابات کے لئے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
27/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس (این سی ) کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو آٹھ سال ہو چکے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے درمیان یہ سب سے طویل عرصہ رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں جس وقت عسکریت پسندی عروج پر تھی تب بھی ایسے حالات نہیں تھے۔ انتخابات میں کبھی اتنی تاخیر نہیں ہوئی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے بانیہال سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو کا مطلب راہل گاندھی کی شبیہ کو بہتر بنانا نہیں بلکہ ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی فرد کی شبیہ کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے وہ اس میں شامل ہوئے ہیں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے عدالت میں مقدمہ لڑیں گے۔ہمیں امید ہے کہ جس طرح سے حکومت کوشش کررہی ہے کہ اس معاملے پر سماعت نہ ہو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال ہوگئے ہیں یہاں انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں اتنی تاخیر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے سب سے خراب دور میں بھی ایسے حالات نہیں تھے۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بھیک مانگے۔ لیکن ہم بھیکاری نہیں ہم ان کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔جموں و کشمیر میں انتخابات پر انہوں نے کہا کہ آٹھ سال ہو گئے ہیں۔آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے درمیان یہ سب سے طویل عرصہ رہا ہے۔ عسکریت پسندی کے عروج کے وقت بھی ایسا نہیں تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے کبھی سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت نہیں مانگا۔ راہل گاندھی اور دگ وجے سنگھ کے بیان پر کچھ بھی کہنے پر انہوں نے انکار کیا۔ یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔ کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Next Post

بھارت جوڑو یاترا میں کوئی سیکورٹی چوک نہیں ہوئی: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
بھارت جوڑو یاترا میں کوئی سیکورٹی چوک نہیں ہوئی: پولیس

بھارت جوڑو یاترا میں کوئی سیکورٹی چوک نہیں ہوئی: پولیس

ثانیہ مرزا کا خواب کیرئیر کے آخری گرانڈ سلام میں شکست کے ساتھ ٹوٹا

ثانیہ مرزا کا خواب کیرئیر کے آخری گرانڈ سلام میں شکست کے ساتھ ٹوٹا

شوپیان میں سابق وزیر کی چار دکانیں منہدم

شوپیان میں سابق وزیر کی چار دکانیں منہدم

امیرہ الغوابی کینیڈا کی پہلی مشیر برائے اینٹی اسلاموفوبیا مقرر

امیرہ الغوابی کینیڈا کی پہلی مشیر برائے اینٹی اسلاموفوبیا مقرر

مسلمانوں پر وزیراعظم کا بیان خوشنودی نہیں: بومئی

مسلمانوں پر وزیراعظم کا بیان خوشنودی نہیں: بومئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »