امت نیوز ڈیسک //
میسورو: چیف منسٹر بسواراج بومئی نے میسور میں کہا کہ مسلمانوں سے مساویانہ سلوک کرنے اور ان کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو خوشنودی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بومئی نے کہا کہ یہ بیان ایک موقع پر دیا گیا۔
قوم کی قیادت کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔اسے انتخابات کے پس منظر میں نہیں دیکھنا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان‘ تعلیم میں پسماندہ ہیں اور غربت کا شکار ہیں۔ اس پس منظر میں وزیراعظم مودی نے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی۔
پارٹی کے چند قائدین کے یہ بیانات کہ انہیں مسلم ووٹوں کی ضرورت نہیں، ان کے شخصی ریمارکس ہیں۔ وزیراعظم نے اس تعلق سے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات جیتنے مختلف حکمت عملی رکھتی ہے۔
اس ضمن میں آپ انتظار کریں اور دیکھیں۔ جے ڈی ایس اور کانگریس نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہوگا مگر ہمیں ان کی تقلید کرنے کی ضرورت نہیں اور صحیح وقت پر ہم فیصلے کریں گے“۔