امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یا ترا کے کشمیر میں داخل ہونے کے دوران سیکورٹی میں چوک کے الزامات کو مستر د کر دیا۔ کشمیر زون پولیس نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ یا ترا کے روٹ کی طرف صرف مجاز افراد کو ہی جانے کی اجازت دی گئی تھی جن کی منتظمین نے شناخت کی تھی۔ پولیس نے کہا، ” بھارت جوڑ و یا ترا کے منتظمین اور مینیجرز نے بانہال سے یا ترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔
پولیس نے بیان کیا، سی اے پی ایف ، جموں و کشمیر پولیس بشمول آرپی اوز اور کیو آرٹی، روٹ ڈومینیشن کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا وہیں مختلف مقامات پر تعینات سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا، منتظمین کے ذریعہ 1 کلو میٹر یاترا کے انعقاد کے بعد یاترا کو روکنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لینے سے پہلے جموں و کشمیر پولیس سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ باقی یاترا پر امن طور پر جاری رہی۔ سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی۔ ہم فول پروف سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں "۔









