• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امیرہ الغوابی کینیڈا کی پہلی مشیر برائے اینٹی اسلاموفوبیا مقرر

امیرہ الغوابی کینیڈا کی پہلی مشیر برائے اینٹی اسلاموفوبیا مقرر

by امت ڈیسک
27/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کینیڈا نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا پہلا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے کیونکہ حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں مسلم کمیونٹیز کے افراد کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد نفرت اور امتیازی سلوک کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے لیے پہلی دفعہ خصوصی نمائندے کے طور پر امیرہ الغوابی (Amira Elghawaby) کو مقرر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الغوابی کی تقرری اسلامو فوبیا اور ہر قسم کی نفرت کے خلاف ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔ برسوں سے، کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے تمام سطح پر حکام سے نسل پرستی، نفرت انگیز تشدد، اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ تنوع واقعی کینیڈا کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے، لیکن بہت سے مسلمانوں کے لیے، اسلامو فوبیا بہت زیادہ پریشانی کا سبب ہے۔ ہمیں اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک میں کسی کو بھی اپنے عقیدے کی وجہ سے نفرت کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔امیرہ الغوابی ایک صحافی اور سماجی کارکن ہیں، وہ انسانی حقوق کے لئے سرگرم رہتی ہیں، کینیڈین ریس ریلیشنز فاؤنڈیشن میں بطور کمیونیکیشن ہیڈ اور روزنامہ ٹورنٹو اسٹار میں بطور کالم نگار کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل نشریاتی ادارے CBC میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک خدمت انجام دے چکی ہیں۔ وہ کینیڈین اینٹی ہیٹ نیٹ ورک کی بانی بورڈ ممبر بھی تھیں، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، یہ ادارہ کینیڈا میں نفرت انگیز گروہوں کا پتہ لگاتا ہے۔

‘ہماری کسی بھی برادری میں اسلاموفوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے’جمعرات کو ٹویٹس کی ایک سیریز میں، الغوابی نے اپنی تقرری پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، میں کینیڈا کے مسلمانوں کی آواز کو بلند کرنے اور امتیازی سلوک اور نفرت سے لڑنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے ملک بھر کے منتخب عہدیداروں، پالیسی سازوں، اور کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ جون 2021 میں، لندن، اونٹاریو میں ایک شخص نے ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد پر ٹرک چڑھا کر جان سے مار دیا تھا۔ جب کہ 2017 میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد میں ایک بندوق بردار نے چھ مسلمانوں کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان میں سابق وزیر کی چار دکانیں منہدم

Next Post

مسلمانوں پر وزیراعظم کا بیان خوشنودی نہیں: بومئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
مسلمانوں پر وزیراعظم کا بیان خوشنودی نہیں: بومئی

مسلمانوں پر وزیراعظم کا بیان خوشنودی نہیں: بومئی

راجوری حملہ :مجرموں کو گھناونے عمل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی:منوج سنہا

جموں کشمیر میں G20اجلاس ”انسانیت کے دشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام“: منوج سنہا

بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع، محبوبہ مفتی بھی ہوئی شامل

بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع، محبوبہ مفتی بھی ہوئی شامل

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

ہمہامہ میں سڑک حادثہ، سیکوٹی سوار ازجان

بھارت جوڑو یاترا آخری پڑاؤ کی اور گامزن

بھارت جوڑو یاترا آخری پڑاؤ کی اور گامزن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »