امت نیوز ڈیسک//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہمہامہ کے قریب ہفتہ کو شاستر سیما بال (ایس ایس بی) کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے ایک سکوٹی سوار کی موت ہو گئی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ساڑھے 10 بجے قریب ہمہامہ علاقے ایک سکوٹی ایس ایس بی کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں سکوئی سوار شدید طور پر زخمی ہوا، جسے فوری طو پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے مردہ حالت میں ہی ہسپتال لایا گیا تھا۔ متوفی کی شناخت نذیر احمد بٹ ولد محمد رمضان بھٹ ساکن سمر بگ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقد مہ درج کر لیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔