امت نیوز ڈیسک //
سرینگر /28جنوری /بھارت جوڑو یاترا خوشی اسلوبی کے ساتھ جاری ہے کی بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے تین دائرو ں والی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا میں سیکورٹی چوک کے الزامات کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ یاترا کے دوران کسی بھی قسم کی سیکورٹی چوک کا کوئی سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے ٹریفک کو بھی موڑ دیا گیا ہے ، جہاں تک سیکورٹی کا مسئلہ ہے ایسی کوئی بات ہی نہیںہے اور نہ ہی کسی قسم کی سیکورٹی میں کوتاہی ہو گئی ہے ۔ اے ڈی جی پی کشمیر نے مزید کہا کہ کل سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی، اتنے لوگوں نے پیدل مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی کو پہلے ہی متحرک کر دیا ہے اور یاترا کیلئے ہر ممکن سیکورٹی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔