• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد کشمیری نوجوانوں رہا

by امت ڈیسک
01/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:چار کشمیری نوجوانوں – جنہیں احمد آباد کرائم برانچ، گجرات نے مشکوک نقل و حرکت کے الزام میں – حراست میں لیا تھا کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کھویہامی نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر گجرات میں پولیس حکام سے رابطہ قائم کیا جوں ہی انہیں کشمیری نوجوانوں کے حراست میں لیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ ’’چار کشمیری نوجوانوں کو نریندر مودی اسٹیڈیم (مونٹیرا ایریا) کے نزدیک مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔‘‘

بیان میں ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ انہوں نے گجرات حکومت اور دیگر سینئر پولیس حکام سے رابطہ کیا جن میں ڈی سی پی کرائم برانچ چیتنیا منڈلک اور تفتیشی افسر متیش ترویدی بھی شامل ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ نوجوانوں کو مونٹیرا علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین یکم فروری کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ اسٹیڈیم کے گرد سکیورٹی اہلکاروں نے کشمیری نوجوانوں کو مشکوک انداز میں گھومتے دیکھ کر انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تفتیشی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’پوچھ گچھ کے دوران کوئی بھی مشوک چیز نہ ملنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔‘‘

ناصر کھویہامی نے حراست میں لیے جانے، اور تفتیش کے بعد رہا کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی شناخت غلام محمد، ارشاد حسین، نثار احمد، شبیر احمد کے طور پر کی ہے اور یہ سبھی وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہنے والے ہیں۔ حقائق جاننے کے بعد پولیس نے نوجوانوں کو چھوڑ دیا۔ پتہ چلا کہ نوجوان کشمیر سے گجرات آنے والا انڈیا نیوزی لینڈ میچ دیکھنے گئے تھے۔ دریں اثناء، گجرات پولیس نے خیر سگالی کے طور پر چاروں کشمیری نوجوانوں کے لیے میچ کے دوران رہائش اور ٹکٹوں کا انتظام کیا تاکہ وہ کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے کئی غیر ملکی سیاحوں کا پھنسے کا خطرہ لاحق

Next Post

بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے: نرملا سی تارمن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے: نرملا سی تارمن

بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے: نرملا سی تارمن

گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے سیاح کی موت

گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے سیاح کی موت

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

زمین سے بے دخلی کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کی سازش:محبوبہ مفتی

گلمرگ میں برفانی تودے کی زد میں 2 غیر ملکی سیاح جاں بحق 21 افراد بازیاب

گلمرگ میں برفانی تودے کی زد میں 2 غیر ملکی سیاح جاں بحق 21 افراد بازیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »