امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں موجود سیاحتی مقامات گلمرگ میں بدھ کے روز برفانی تودے کی زد میں آکر 2 غیر ملکی سیاح جاں بحق جبکہ 21 افراد کو بازیاب کر دیا گیا ہے
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق گلمرگ کے مشہور سکی ریزورٹ افروات چوٹی پر بدھ کے دوپہر کر برفانی تودہ گر آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی دو لاشیں برآمد کرلی گئی جبکہ 21 افراد کو صحیح سلامت برفانی تودے کے نیچے بازیاب کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے سیاحوں کا تعلق پولینڈ سے ہے جبکہ دیگر بازیاب سیاحوں کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔










