امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ:کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے کے بعد حکام نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اسکی ریزارٹ گلمرگ میں ’’افروٹ چوٹی‘‘ پر اچانک برف کا تودہ گرآیا جس میں نصف درجن کے قریب سیاح پھنس چکے ہیں۔
حکام نے فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں ایک سیاح کی لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ ایک اور سیاح کو زندہ بازیاب کر لیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔