امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ افروٹ چوٹی پر برفانی تودہ گر آنے کی وجہ سے کئی غیرملکی سیاحوں کا پھنسے کا اندیشہ لگایا جاتا ہے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق آج دوپہر کو برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
بتایا جاتا ہے کہ بہت سارے غیر ملکی سیاح برف کو دیکھنے کیلئے اس پہاڑی کی طرف گئے تھے جبکہ برفانی تودہ گر آنے کے ساتھ ہی بچاؤ کاروائی شروع کی گئی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔