امت نیوز ڈیسک //
پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعرات کی صبح متعدد رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویرمین کے رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقوں کو محاصرے میں لے کر کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کے خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینڈھر کی طرف جانے والی شاہراؤں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی بھی شہری کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج، بی ایس ایف نے مشترکہ طور پر پہاڑی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے سرحدی علاقوں میں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الا قوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ، وہیں ماسر تو میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔