• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

by امت ڈیسک
05/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:ستمبر 2023 میں ہونے والا ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر منعقد ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا۔ جس کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان سے باہر ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے ایشیا کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو ہوا۔ اس اجلاس میں مقام کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اب مارچ میں دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کو دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ مارچ میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کو کسی دوسرے ملک میں منتقل نہ کرنے کی بات کی۔ لیکن ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جئے شاہ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔ اس ملاقات کے بعد واضح ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے چھن جانا یقینی ہے۔ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بحرین میں ہوا۔ یہ اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا تھا۔ ملاقات میں ایشیا کپ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جئے شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں واضح ہو گیا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے باہر کرایا جائے گا جس کا فیصلہ مارچ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں ہو سکتا ہے۔

اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایشیا کرکٹ کونسل نے متفقہ طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے بجٹ میں 6 فیصد اضافہ کر دیا۔ اب اے سی بی کا سالانہ بجٹ بڑھ کر 15 فیصد ہو گیا ہے۔ اجلاس میں شریک تمام ممالک کے نمائندوں نے افغانستان میں خواتین کرکٹ کی ترقی پر بات کی۔ سری لنکا ایشیا کپ کا موجودہ چیمپئن ہے۔ اس نے 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت سات بار ایشیا کپ کا چیمپئن رہا ہے۔ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن 2023 میں ہوگا۔ لیکن اب بھی طے نہیں ہو سکا ہے کہ اسے کہاں منعقد کیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ سے چھن جانا یقینی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپریل سے جموں کشمیر میں 200 الیکٹرک بسو ں کا آغاز

Next Post

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
مغل روڈ پر برفباری، شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری کا امکان

ریاسی میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر مکان مالکان کے خلاف مقدمہ

ریاسی میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر مکان مالکان کے خلاف مقدمہ

پرویز مشرف کے انتقال پر بھارتی سیاستدانوں کا تعزیتی پیغام

پرویز مشرف کے انتقال پر بھارتی سیاستدانوں کا تعزیتی پیغام

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

اننت ناگ میں رہائشی مکان سے ممنوعہ مادہ بر آمد ، منشیات فروش گرفتار

دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجوہلاک: پولیس

عسکری مخالف کارروائیوں کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے:وجے کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »