• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترکیہ اور شام میں زلزلہ ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہو گئی

ترکیہ اور شام میں زلزلہ ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہو گئی

by امت ڈیسک
09/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
انقرہ : ( ویب ڈیسک ) ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی، ترکیہ میں 12 ہزار 391 اموات ہو چکی ہیں جبکہ شام میں 2 ہزار 992 افراد لقمہ اجل بنے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرحد کے ساتھ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکا کے جیولوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس ) کے مطابق زلزلہ تقریباً 17.9 کلومیٹر (11 میل) کی گہرائی میں آیا جبکہ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی ( اے ایف اے ڈی ) نے کہرامانماراس اور گازیانٹیپ شہروں کے قریب زلزلے کی شدت 7.4 بتائی ہے۔

زلزلے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے اور حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خطرات کے پیش نظر تباہ شدہ عمارتوں میں داخل نہ ہوں ، حکام نے بتایا کہ ترکیہ میں مختلف عمارتوں کے ملبے سے 8,000 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے جبکہ تقریباً 3,80,000 افراد نے سرکاری پناہ گاہوں یا ہوٹلوں میں پناہ لی ہے، ترک وزیر صحت نے کہا کہ صرف ہاتائے میں 1,647 افراد ہلاک ہوئے جو کہ کسی بھی ترک صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردگان نے جنوب مشرقی ترکیہ کے 10 صوبوں میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 70 ممالک نے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کاموں میں مدد کی پیشکش کی ہے اور ترکیہ نے مغرب میں واقع سیاحتی مرکز انطالیہ میں ہوٹل کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو عارضی طور پر رکھا جا سکے۔

دوسری جانب امدادی کارکنان زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کی باقیات کو کھودنے کے لیے منجمد درجہ حرارت میں کام کر رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں موسم مزید خراب ہونے کی توقع ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں مزید مشکلات آئیں گی، منہدم عمارتوں اور تباہ شدہ سڑکوں نے بھی بچ جانے والوں کو تلاش کرنا اور متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانا مشکل بنا دیا ہے، زلزلے سے تباہ ہونے کے بعد کئی ایئرپورٹس بھی بند پڑے ہیں۔

علاوہ ازیں ترک صدر اردگان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت کو کچھ مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تباہی کے بعد اتحاد کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں سیاسی مفاد کے لیے منفی مہم چلانے والے لوگوں کو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ترکیہ دنیا کے سب سے زیادہ فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، پیر کو آنے والا 7.8 شدت کا زلزلہ 1999 کے بعد سے ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے، اگست 1999 میں استنبول کے جنوب میں واقع ایک گنجان آباد علاقے مارمارا کو 7.6 شدت کے ایک طاقتور زلزلے نے 45 سیکنڈ تک ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے باعث اموات کی تعداد 17,500 ریکارڈ کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش

Next Post

آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب

آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب

انسداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا:حسنین مسعودی

انسداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا:حسنین مسعودی

کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

بانڈی پورہ میں حاملہ خاتون کی پراسرار حالت میں لاش برآمد

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

سرکاری اراضی فروخت کرنے میں ملوث افسران کے خلاف سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے : رویندر رینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »