امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ:سرحدی ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ نوا پاچی میں ایک حاملہ خاتون کو بھاری فوج نے ائیر فورسز کے جہاز کے ذریعے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا۔فوج کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر حاملہ خاتون کو بذریعہ جہاز کشتواڑ پہنچایا ۔ دفاعی ترجمان داویندر آنند نے یہ جانکاری جمعرات کو ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دی۔انہوں نے کہا کہ دردزہ کی وجہ سے حاملہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوج نے خاتون کو بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کشتواڑ ضلع ہسپتال پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سول انتظامیہ نے حاملہ خاتون کی مدد کی درخواست کی تو فوج نے فوری طور پر کارروائی کی اور بھارتی فضائیہ کے جہاز کا بندوبست کیا، تاکہ حاملہ خاتون کی جان بچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے فضائیہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں اس حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کشتواڑ کے دوردراز علاقے نوا پاچی سے کشتواڑ قصبے پہنچایا۔
فوجی ترجمان کے مطابق فوج اس مشکل علاقے میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہے،جو سخت موسم کی وجہ مشکل حالات میں یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سردیوں کے دوران یہاں زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر ضلع ہیڈ کوارٹر منقطع رہتا ہانہوں نے کہا کہ فوج خطے میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے علاوہ لوگوں کی جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرتی رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی ستائش کی۔









