امت نیوز ڈیسک //
حاجن / / شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن کے مخدا میاری گاؤں میں جمعرات کو ایک 24 سالہ حاملہ خاتون اپنی رہائش گاہ میں پر اسرارحالات میں مردہ پائی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ خاتون کی شناخت الفت با وزوجہ محمد اشرف ساکن مخدامیاری کے طور پر ہوئی ہے وہ اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا جہاں پہنچنےپر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ دریں اثنا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔











