• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

by امت ڈیسک
14/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: ملک بھر میں چار سال پہلے 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں خودکش حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کیا جارہا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وہیں لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں 40 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، وہیں اس تقریب کے بعد شہید فوجیوں کی یاد میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پلوامہ میں شہدا کی یاد میں آج ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ اس حملے کے تین ماہ بعد ہی بھارت میں عام انتخابات ہونے والے تھے اور حکمران سیاسی جماعت بی جے پی نے اس حملے کے علاوہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کی کمر توڑنے کے معاملوں کو انتخابات کا موضوع بنایا تھا۔اپوزیشن پارٹیوں اور عوامی حلقوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کو انتخابات جیتنے کے لیے استعمال کیا۔ تاہم انتخابات میں بی جے پی پھر سے کامیاب ہوگئی اور ان کی نشستوں میں 2014 کے انتخابات کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستوں کا اضافہ بھی ہوگیا تھا۔

چار برس قبل آج کے دن پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکاروں کو ملک بھر میں یاد کیا جارہا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں کی خاتون کرکٹر ڈبلیو پی ایل میں 10 لاکھ میں فروخت

Next Post

پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے:ایم ایس بھاٹیہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے:ایم ایس بھاٹیہ

پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے:ایم ایس بھاٹیہ

جیش محمد کا ٹاپ عسکریت پسند کولگام ضلع میں سرگرم ہے: وجے کمار

جیش محمد کا ٹاپ عسکریت پسند کولگام ضلع میں سرگرم ہے: وجے کمار

دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا : امیت شاہ

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا : امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »