• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

by امت ڈیسک
14/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی کے علاقہ کے جی مارگ میں واقع بی بی سی آفس پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے منگل کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں سروے آپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کا تعلق بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات سے متلعق ہے۔ حکام نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ محکمہ کمپنی کے کاروباری آپریشنز اور اس کے بھارتی برانچ سے متعلق دستاویزات کو دیکھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں گھر جانے کو کہا گیا جب کہ بی بی سی کے دہلی دفتر میں دوپہر کی شفٹ میں کام کرنے والوں کو گھر سے کام کرنے کو کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اردو سرورس سے وابسطہ دو افراد، محکمہ خزانہ کے افسران کے ساتھ دفتر کے احاطے میں موجود تھے۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ انکم ٹیکس حکام برطانوی پبلک براڈکاسٹر بی بی سی کے بھارتی دفاتر میں تفتیش کر رہے ہیں۔ انکم ٹیکس کی یہ کارروائی نہ صرف بی بی سی کے دہلی دفتر بلکہ ممبئی میں واقع دفتر تک پہنچ گئی۔ بی بی سی کے ممبئی میں دو دفاتر ہیں۔ ایک بی کے سی میں اور دوسرا کھار میں۔ انکم ٹیکس افسران بی کے سی آفس پہنچ گئے ہیں۔ ملازمین کو گھر جانے کو کہا گیا ہے۔ دہلی میں بی بی سی کا دفتر عمارت کی 5ویں، 6ویں اور 11ویں منزل پر ہے، جس کی تینوں منزلوں پر تقریباً 15-20 آئی ٹی افسران موجود ہیں۔ دفتر کے باہر دہلی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ تلاشیاں بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک دستاویزی فلم – ‘انڈیا: دی مودی کیوچن’ جاری کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہیں، جس نے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ دریں اثنا اس سے پہلے کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اڈانی-ہنڈن برگ کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اپوزیشن کے مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے بی بی سی کے پیچھے پڑی ہے۔رمیش نے کہا کہ ہم اڈانی معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت بی بی سی کے پیچھے ہے۔

بی بی سی کی جانب سے 2002 کے گجرات فسادات پر دو حصوں کی سیریز کی دستاویزی فلم ‘انڈیا: دی مودی سوال’ نشر کی گئی، اس میں کہا گیا ہے کہ گجرات فسادات کے لئے "مودی براہ راست ذمہ دار ہے” جس میں لاکھوں لوگ مارے گئے اور بہت سے بے گھر ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ اس ڈاکیومنٹری میں یہ بھی کہاگیا کہ "تشدد سیاسی طور پر محرک تھا” اور اس کا مقصد "مسلمانوں کو ہندو علاقوں سے پاک کرنا تھا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جیش محمد کا ٹاپ عسکریت پسند کولگام ضلع میں سرگرم ہے: وجے کمار

Next Post

بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
Next Post
بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا : امیت شاہ

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا : امیت شاہ

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر

سینئر اے اے جی کو عدالت کی پھٹکار

سینئر اے اے جی کو عدالت کی پھٹکار

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »