امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سرحد پر پولیس نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کپواڑہ کے سائدپورہ علاقے میں دراندازی کی ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ایک اپریشن شروع کرتے ہوئے ایک درانداز کو مار گرایا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے تلاشی آپریشن جاری ہے۔









