امت نیوز ڈیسک //
جسٹس نو نگم کا ہم کو ٹیشور سنگھ نے بدھ کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ آج کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس سنگھ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے عہدے کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے اتوار کو جسٹس سنگھ کو جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔ جسٹس این کے سنگھ یکم مارچ 1963 کو امپھال میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے (مرحوم) جسٹس این ایہو تو مبہی سنگھ کے ہاں پیدا ہوئے، جو منی پور کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل تھے۔ انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں شفٹ ہونے سے پہلے سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے مختصر طور پر پریکٹس کی جہاں انہیں 2008 میں سینٹر وکیل کے طور پر نامزد کیا گیا۔ 2011 میں جسٹس سنگھ نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پرحلف لیا اور 2012 میں انہیں مستقل حج بنادیا گیا۔ سال 2013 میں انہیں منی پور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔









