امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں جمعہ کے روز برفانی تودہ گر آنے کی وجہ سے ایک شخض موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ تین افراد کو بازیاب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مژھل علاقے کے ژونٹواری علاقے میں جمعہ کے روز اچانک برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد اس کی زد میں آگئے اس دوران جونہی بچاؤ کاروائی شروع کی گئی تو اس دوران ایک شخض کی لاش جبکہ تین افراد کو زندہ بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
حکام نے ہلاک شدہ شخص کی شناخت 26 سالہ اعجاز احمد کی بطور کی ہے۔










