• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے عوام کو آئین ہند کے تحت حاصل حقوق بحال کئے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
17/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کی انفرادیت، تشخص اور پہنچان کو ختم کرنے کیلے ہر روز کوئی نہ کوئی اقدام اُٹھایا جارہاہے اور یہاں کے اتحاد و اتفاق ،آپسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا جارہاہے، ایسی صورتحال میں اس تاریخی ریاست کے ہر ایک پشتینی باشندے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دشمنوں کے تمام حربوں ، سازشوں اور چالوں کو سمجھے اور ان کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جموں وکشمیر کے موجودہ حالات پر زبردست تشویش ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ شخصی راج کیخلاف شہدائے کشمیر نے جس ایمانی قوت کا مظاہرہ کیا تھا اُسی جذبے کی ضرورت آج بھی ہے۔
ہمیں ہر حال میں ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کیساتھ ساتھ صبر و استقلال کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوناہوگا۔ نہ ہم نے ماضی میں غلامی تسلیم کی ہے اور نہ ہی مستقبل میں برداشت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو وقت رہتے نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہئے اور یہاں کے عوام کے وہ حقوق بحال کرنے چاہئیں جس کی ضمانت آئین ہند میں دی گئی ہے اور اُن وعدوں کو بھی پورا کیا جانا چاہئے ، جو وقت وقت پر نئی دلی کی عوامی حکومتوں نے یہاں کے عوام کیساتھ کئے ہیں۔
سماج میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، منشیات اور دیگر بدعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار نبھائیں اور دیگر بدعات کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنے گھروں سے شروعات کریں۔
اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ، جموں وکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت اور موجوہ چیلنجوں سے نجات کیلئے دعا کی۔
اس دوران انہوں نے معراج العالم(ص) کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران فرزندانِ توحید کیلئے معقول اور مناسب اقدامات کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت جموں و کشمیر کسانوں کیلئے 30.40 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی

Next Post

انسداد تجاوزات مہم کے خلاف عام آدمی پارٹی کا دھرنا اور بھوک ہڑتال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
انسداد تجاوزات مہم کے خلاف عام آدمی پارٹی کا دھرنا اور بھوک ہڑتال

انسداد تجاوزات مہم کے خلاف عام آدمی پارٹی کا دھرنا اور بھوک ہڑتال

اسرائیلی وزیرخارجہ اور یوکرینی صدر کی ملاقات؛ ایران مشترکہ دشمن قرار

اسرائیلی وزیرخارجہ اور یوکرینی صدر کی ملاقات؛ ایران مشترکہ دشمن قرار

ترک اداکاروں نے زلزلہ متاثرین کیلئے 6 ارب ڈالر جمع کرلئے

ترک اداکاروں نے زلزلہ متاثرین کیلئے 6 ارب ڈالر جمع کرلئے

پولیس کا سری نگر میں دو ملی ٹینٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا سری نگر میں دو ملی ٹینٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ

قمر واری سرینگر میں کسی بھی فرد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: پولیس

قمر واری سرینگر میں کسی بھی فرد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »