امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ممنوع تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ملی ٹینٹوں کو پستول اور گرینیڈ سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے دو جنگجووں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے پستول ، گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے گرفتار ملی ٹینٹوں کی شناخت زبیر گل ولد غلام محمد بٹ ساکن زونی مر اور محمد حمزہ ولد محمد یوسف ساکن صفا کدل کے بطور کی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ محمد حمزہ ہابرڈ جنگجو ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان سری نگر میں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے معاملے کی نسبت صفا کدل پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔











