امت نیوز ڈیسک //
جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینٹر لیڈر الطاف ٹھاکر نے پیر کو پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ ٹھا کر نے کہا، "کشمیر میں وہ کچھ بولتی ہیں اور جموں میں ان کے بیانات مختلف ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے سیاست کرتی ہے،
الطاف ٹھاکر محبوبہ کے اس بیان پر رد عمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ڈوگروں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا یا تھا۔ پی ڈی پی صدر نے اتوار کو جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لیفٹیننٹ گور نر سمیت اہم عہدوں پر جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کو تعینات کرنے پر بی جے پی حکومت پر سوال اٹھایا تھا۔ ٹھا کر نے کہا، ” یہ آئینی عہدے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا کہ ان پر کون فائز ہے۔ سچا ہے ڈوگرہ ہو یا کشمیری ہند و یا مسلمان۔ جو اہل ہیں دوان عہدوں پر فائز ہو سکتے ہیں۔ محبوبہ مایوس ہیں اور عہدوں کو بھی فرقہ وارانہ بنانا چاہتی ہیں ۔










