• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اگر حالا ٹھیک ہیں تو انتخابات کرائے جائیں : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
22/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر // نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوے درست ہیں تو مر کز کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے چاہئے۔ عبداللہ ، جو سری نگر سے لوک سبھا کے رکن ہیں، نے بھی مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے معاملے پر لوگوں کے ساتھ ایک چال چلنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ (مرکز) ریاست کا درجہ بحال نہیں کرنا چاہتے۔ یہ سب ہمیں اور دنیا کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔ وہ نہیں دیں گے”۔ عبد اللہ نے سوالیہ انداز میں کہا، ”سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت ہند کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ حد بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اگر ہر جگہ انتخابات ہوتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے لیفٹیننٹ گورنر کو ہر چیز کا ماسٹر ” بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تعینات ایل جی ہر چیز کا مالک بن گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ جیسے نئے قوانین کو نافذ کرنے کے نئے احکامات جاری کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر عبد اللہ نے کہا کہ اب اس سے لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، وہ حکم کے بعد آرڈر جاری کر رہے ہیں۔ اس کا اب ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ غلام قوم کیا کر سکتی ہے ؟ ہم خاموش تماشائی ہیں”۔ مسماری مہم کو روکنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، این سی صدر نے کہا، "یہ (مسمار کرنے کی مہم ایک بہت غلط اقدام تھا۔ انہوں نے مزید کہا، ” خدا جانے ان کی پالیسی کیا ہے! پہلے غریبوں کے گھر گرائے۔ جب یہ گھر بنائے گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا؟ انہوں نے (لوگوں) نے بنکوں سے قرضے لیے اور سب کچھ ہو جانے کے بعد وہ ( مکانات ) گرائے گئے۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ کسی چیز کو گرانا آسان ہے لیکن کسی چیز کو بنانا مشکل ہے۔ وہ غلط تھے ۔ قومی سیاست پر ، عبد اللہ نے کہا کہ بھارت کو ہندوراشٹر “ کے طور پر قائم نہیں کیا گیا جیسا کہ کچھ دائیں بازو کے گروپوں نے مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں (ہندو) راشٹر وغیرہ کو نہیں جانتا۔ میں جانتا ہوں کہ یہ قوم تنوع میں اتحاد کے اصول پر بنی تھی۔ تمل ناڈو، ان کی ثقافت ، موسم وغیرہ کو دیکھیں اور پھر کشمیر سے موازنہ کریں۔ ہم بالکل مختلف ہیں۔ آسام اور مہاراشٹر کو دیکھ لیں۔ وہ کیا تھا جس نے ہمیں متحد کیا ؟ یہ خواہش تھی کہ قوم کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں اور عوام کی مشکلات کو دور کریں۔ چین کے ساتھ تعلقات پر عبد اللہ نے کہا کہ بظاہر کوئی غلط بات نہیں ہے کیونکہ بیجنگ کے ساتھ تجارت جاری ہے۔ چین کے ساتھ ہندوستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ میں نے کوئی ناگوار بات نہیں سنی۔ تجارت آج بھی آسانی سے جاری ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام مخالف قدم : محبوبہ مفتی

Next Post

جموں سرینگر قومی شاہراہ 24 فروری ،3 اور 10 مارچ کو بند رہے گی :انتظامیہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

جموں سرینگر قومی شاہراہ 24 فروری ،3 اور 10 مارچ کو بند رہے گی :انتظامیہ

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

غریبوں، بی پی ایل اور مڈل کلاس لوگوں پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا:پرنسپل سیکریٹری اربن لوکل باڈیز

کولگام میں مٹی کا تودہ گرنے سے رہائشی مکان، دکانوں کو نقصان

کولگام میں مٹی کا تودہ گرنے سے رہائشی مکان، دکانوں کو نقصان

سوپور میں پراسرار دھماکہ، شہری زخمی

سوپور میں پراسرار دھماکہ، شہری زخمی

سرینگر میں ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص لقمہ اجل

سرینگر میں ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »