پیر محمد عامر قریشی :
سرینگر :02مارچ// سنٹرل یونیورسٹی تلمولہ گاندربل میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث طلباء کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے وقت پر کلاسوں میں پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس کا اثر ان کی تعلیمی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ کچھ طلباء نے امت نیوز کو بتایا کہ ہر روز صبح 9 بجے سنٹرل یونیورسٹی کے طلباء کا ایک بڑا گروپ بیہامہ چوک پر بس میں سوار ہونے کا انتظار کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے صبح 9.50 بجے تک ہمیں ایک بھی بس نظر نہیں آئی۔ بس ہر وقت اوور لوڈ اور تاخیر سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ” ہمیں صبح 10 بجے تلمولہ کی سنٹرل یونیورسٹی میں پہنچنا پڑتا ہے“۔
طلباء نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ ہمارے پاس اس روٹ پر بس نہیں ہے کیونکہ یہ تلمولہ صفہ پورہ اور سمبل کی کثیر آبادی ہے۔ طلباء اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بس فراہم کی جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ بروقت یونیورسٹی پہنچ سکیں۔









