• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چار ماہ میں 20 ہزار بھرتیوں کا اعلان ہوگا: ایل جی منوج سنہا

اگلے چار ماہ میں 20 ہزار بھرتیوں کا اعلان ہوگا: ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
02/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کنونشن سینٹر میں صنعتوں ، تاجروں کی اَنجمنوں ، ڈی ڈی اوز اور دیگر شراکت داروں کے لئے جی ایس ٹی سمپوزیم اور ٹیکس بیداری کے اقدام ’’ کرتاویہ ‘‘ کا اِفتتاح کیا۔

جموں وکشمیر سٹیٹ ٹیکسز محکمہ نے جی ایس ٹی سمپوزیم کا اہتمام دی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف اِنڈیا کے اشتراک سے کیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شراکت داروں اور ٹیکس دہندگان کی ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرنے اور جموںوکشمیر کو اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے رہنمائی کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ریگولیٹری تعمیل کو آسان بنانے کے لئے سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کی طرف سے منظم طریقے سے آمدنی میں اِضافہ ہوا ہے اور شراکت داروں کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کے سمپوزیم اور بیداری مہم تعمیل کی شر ح اور پیداواری صلاحیت کو مزید متحرک کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہم ایک خوشحال او راتما نربھر جموںوکشمیر کے لئے وزیرا عظم کے ٹرانسفارم ، ریفارم اور پرفارم کرنے کے منتر پر عمل پیر ا ہیں ۔‘‘

اُنہوں نے کہا کہ یہ شہریوں اور کاروباری اِداروں کی اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ صلاحیت کو دکھائیں اور جموںوکشمیر کی اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِصلاحات اور پالیسیاں عام آدمی کے تحفظ او ربااِختیار بنانے پر مرکوز ہیں ۔ہماری طویل مدتی اِقتصادی ترقی کی پالیسیوں کا مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے عدم مساوات کو کم کرنا ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کاروباری شعبوں میں مضبوط ترقی سے پور ے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔ اُنہوں کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ ٹیکس محصولات کے اِستحکام سے معاشی ترقی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور اِس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہر کاروباری اِدارے اور صارفین میں فخر سے ٹیکس اَدا کرنے کی عادت ڈالی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں صد فیصد جی ایس ٹی ٹیکس کوریج کا ہدف حاصل کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ کو آگے آناچاہیے اور قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گور نر نے کہا جی ایس ٹی نے وَن نیشن ، وَن ٹیکس کا خواب پورا کیا اور ریاستوں کو ریونیو کی ضمانت دی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں جموں کشمیر کی کاروباری برادری اور جموںوکشمیر کے شہریوں کے تعاون اور شراکت کے لئے تہہ دِل سے شکر یہ اَدا کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ طویل مدتی اِقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کارو باری سرگرمیوں میں اِضافہ ضروری ہے ۔اُنہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے ، موجودہ اِکائیوں کی توسیع اورنئی صنعتوں اور کاروبارکے قیام اور ایمنسٹی سکیموں کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مؤثر اقدامات پر روشنی ڈالی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ محصولات میں اِضافے کی وجہ سے سٹیٹ ٹیکس محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے متعدد اقدامات ہیں جن اقدامات میں جی ایس ٹی سہولیت مراکز کا قیام، جموںوکشمیر یوٹی کے شراکت داروں کے لئے ضلعی سطح پر بیداری پروگرام ، مرکزی جی ایس ٹی کے درمیان کوآرڈی نیشن میٹنگ اور یوٹی جی ایس ٹی حکام وغیرہ شامل ہیں ۔ سٹیٹ ٹیکس محکمہ نے ریگولیٹری کے بجائے ایک پروموشنل طریقہ اَپنایا ہے اور مسلسل صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نئی صنعتی ترقی کی پالیسی کے آغاز سے صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر صنعتی شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے اِنڈیا اور بیرون ملک سے بڑی کمپنیوں کی سرمایہ کاری جموں وکشمیریوٹی میں جاری ہے۔دو برسوں کے اَندر ہمیں 66,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ گزشتہ 6مہینوں میں ہر روز ایک صنعتی کاروباری یونٹ نے اَپنا کام شروع کیا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ نئے جموںوکشمیر کی حقیقی تصویر کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے صنعتوں کے لئے مزید زمین تیا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہر سہولیت کو مستقبل میں 18 اِنڈسٹریل اسٹیٹس تک بڑھایا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جموںوکشمیر سے زیادہ لوگ صنعتیں قائم کریں اور صنعتی ترقی سکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اِنسٹی چیوٹ آف چار ٹرڈاکائونٹنٹس آف اِنڈیا کے سینٹر آف ایکسی لینس کے لئے اَراضی کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مذکورہ مقصد کے لئے زمین اَلاٹ کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں ترقی کو تیز کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کے ویژن کا مزید اِشتراک کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام شعبوں کی ترقی کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے نوجوانوں کے لئے روزگار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں پر بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں زائد اَز30,000 خالی سرکاری اَسامیاں پُر کی گئی ہیں او رجہاں کہیں کوئی غلطی پائی گئی ، سی بی آئی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

اُنہوں نے مطلع کیا کہ اِنتظامیہ میں مزید 20,000 اَسامیوں کے لئے بھرتی کا اعلان 3سے 4ماہ میںکیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر میں خود روزگار کو فروغ دے رہے ہیں ۔

جموں وکشمیر یوٹی کے ہر پنچایت او رقصبے سے نواجونوں کی شناخت کی گئی اور ایک ہی دِن میں 75,000 نوجوانوں کی 939 کروڑ روپے سے زیادہ مالی اِمداد فراہم کی گئی ۔

اُنہوں نے کہا کہ 6لاکھ سے زیادہ خواتین این آر ایل ایم سے جُڑی ہوئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے والے مخصوص مفادات کا شکار نہ ہوں اور اِنسداد تجاوزات مہم ، بجلی کی پیداوار اور پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِنسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی غریب کو ہاتھ لگایا جائے گا لیکن کسی بااثر تجاوزات کو بخشا نہیں جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قبضہ شدہ اراضی کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے اِستعمال کیا جائے گااور حاصل کی گئی زمین پر سکول ، کالج ، ہسپتال ، کھیلوں کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی میں پراپر ٹی ٹیکس کی عمل آوری سے متعلق حقائق کو بھی تفصیل سے بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس سب سے کم ہے ۔

جموںوکشمیر کے شہریوں میں تقریباً5,20,000 مکانات ہیں۔ان میں سے 2,06,000 مکانات 1000مربع فٹ سے کم ہیں اور ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔شہروں ، دیہی او رمذہبی مقامات پر ررہنے والے 40 فیصد لوگوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔2,03,600 مکانات 1,500مربع فٹ سے کم ہیں اور ان میں سے 80فیصد گھرانوں کو سالانہ 600روپے سے کم اِدائیگی کرنی ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ر قم شمالہ ، امبالہ او ردہرادون میں اَدا کی جانے والی ٹیکس رقم کا دسواں حصہ ہے۔شہری علاقوں میں 1,01,000 دکانوں میں سے 46,000 دکانیں 100مربع فٹ سے کم ہیں اور انہیں 700 روپے سالانہ تک اَدا کرنا پڑے گا۔ ان 46,000 دُکانوں میں سے 80فیصد کو 600روپے سالانہ/ 50 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے ۔ 30,000 دُکانوں کو سالانہ 2000 روپے سے کم ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور ان میں سے 20,000کو 1,500 روپے سے کم ٹیکس اَدا کرنا ہوگا جو شملہ ، امبالہ او ردہرادون میں اَدا کی جانے والی رقم کا دسواںحصہ بھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آمدنی براہ راست میونسپلٹیز اور کارپوریشنوں کے کھاتوں میں جائے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم ہمارے شہروں کو ترقی دینے کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار

Next Post

گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

راجوری میں المناک سڑک حادثہ، دو مسافر ازجان، متعدد زخمی

جی 20 کوہندوستانی تہذیب، اخلاقیات سے تحریک لینا چاہیے: مودی

جی 20 کوہندوستانی تہذیب، اخلاقیات سے تحریک لینا چاہیے: مودی

حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

شمالی کشمیر کا دورہ کرنے سے روکا گیا : محبوبہ مفتی

وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »