جموں // فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے جمعرات کو کہا کہ فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ دیویدی متحر املٹری سٹیشن میں منعقدہ شمالی کمان کی سرمایہ کاری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف، ناردرن کمانڈ کی زیر صدارت تقریب میں 66 ایوارڈ یافتہ افراد نے بہادری اور ممتاز خدمات کے اعزازات حاصل کیے۔
فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس میں 49 سینا میڈل (بہادری)، ایک بار ٹوسینا میڈل (گیلنٹری)، ایک یودھ سیوا میڈل، ممتاز خدمات کے لیے چار سینا میڈل، 10 وششٹ سیوا میڈل اور ایک بار ٹووششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔
فوج نے کہا کہ کل 33 افسران، تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور 29 دیگر رینکوں کو بہادری کے مختلف کاموں اور ممتاز خدمات کے لیے نوازا اور تسلیم کیا گیا۔
ایک سینا میڈل (بهادری) را نفل معین حسین خان، جو ایک آپریشن میں زخمی ہونے کے بعد کوما میں ہیں، ان کے والد کی جانب سے وصول کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کی نمایاں بہادری اور فرض کے تئیں لگن کے لیے مبارکباد دی اور تمام حاضرین سے انکی کامیابی کی تقلید کی اپیل کی۔











