• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امشی پورہ فرضی تصادم: فوجی عدالت کی جانب سے ملوث کیپٹن کےلئے عمر قید کی سزا تجویز

جموںو کشمیر ایس ایس بی سوالات کے گھیرے میں!

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
10/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

رواں سال یکم مارچ کو جموں وکشمیر ایس ایس بی نے متعدد محکموں میں مختلف آسامیوں کے لیے امتحانی کیلنڈر جاری کیا۔لیکن ان امتحانات کے انعقاد کے لیے ممبئی کی ’’ ایپ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘نامی نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔اس خبرکے پھیلتے ہی جموں و کشمیر میں ایپ ٹیک کمپنی‘ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ جس کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے اس کا ٹریک ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔جہاں یہ کمپنی کئی دھاندلیوں میں ملوث پائی گئی ہے وہیں اس پر کئی مرتبہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے۔اتنا ہی نہیںبلکہ یہ کمپنی کئی ریاستوں میں بلیک لسٹ بھی کی گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر ایپ ٹیک کے خلاف ہزاروں ٹویٹس اور پوسٹس کئے جا چکے ہیں۔اسکے بعد یہ ناراضگی سوشل میڈیا تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ بے روزگار نوجوان سڑکوں پر اُترآئے۔

بدھ کے روز جموںکےساتھ ساتھ سرینگر میں بھی جے کے ایس ایس بی امیدواروں نے احتجاج کیا۔جموں میں ہزاروں طلباء نے سڑکوں پر اُترکر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔تاہم پولیس نے کئی احتجاجی نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹیڈ ایپ ٹیک کمپنی کو جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ پنجاب میں بلیک لسٹ قرار دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہیں ۔وہیں مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے پریس کالونی سرینگر میں جمع ہو کر ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھارکھے تھے اور ایپ ٹیک پر پابندی کا پر زور مطالبہ کیا۔میڈیانمائندوںکے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایپ ٹیک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

ایپ ٹیک پر پابندی کا مطالبہ

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایپ ٹیک کے ساتھ معاہدے کو منسوخ کرنے کی مانگ کی جارہی ہے وہیں جموں میں احتجاج کر رہے امیدواروں پر لاٹھی چارج کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعےامیدواروں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان جمہوری دائرے میں بلیک لسٹیڈ کمپنی ایپ ٹیک کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔عمر عبداللہ نے کہا سروس سلیکشن بورڈ ایپ ٹیک کے ساتھ اپنا معاہدہ جلد از جلد منسوخ کرے کیونکہ یہ معاہدہ ان امیدواروں کے لئے خطرناک ہے جو نوکریوں کے لیے سروس سلیکشن بوڈ کے امتحانات میں حصہ لیتے ہیں۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے شوپیان میں ایک تقریب کے حاشیے پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایس ایس بی امیدواروں پر لاٹھی چارج کر کے انہیں گرفتار کرنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا یہ قصور ہے کہ وہ ایل جی انتظامیہ سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا جارہا ہے۔محبوبہ مفتی نے مزید بتایا کہ ایپ ٹیک کمپنی کو کس کی سفارش پر ایس ایس بی امتحانات لینے کے لئے منتخب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ ٹیک ٹھیکے دینے کی خاطر انتظامیہ نے قانون میں بھی تبدیلی لائی اور اسی کے خلاف نوجوان اس وقت سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ان کے مطابق ایل جی منوج سنہا کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ بلیک لسٹ بدنام زمانہ کمپنی کو کس کے کہنے پر ٹھیکہ الاٹ کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ جن آفیسران نے جموں و کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا وہی اس کمپنی کے ساتھ ساز باز میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار نوکریاں چھین رہی ہے دوسری جانب ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دئے جارہے ہیں جو ملک بھر میں بلیک لسٹ قرار دی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزادپارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نےکہا کہ جموں وکشمیر میں سروس سلیکشن بورڈ کے خلاف احتجاج کرنے والے امیدواروں پر تشدد کرنا مایوس کن عمل ہے۔آزاد نے کہا کہ انتظامیہ کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے اور طلبہ کے حقوق و مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنائے۔علاوہ ازیں اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایپ ٹیک کمپنی کا کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ ٹیک ایک بد نام زمانہ کمپنی ہے اور پورے ملک میں اس پر پابندی ہے لہذا ایل جی انتظامیہ اس حوالے سے فوری طور پر فیصلہ لیں۔

ایپ ٹیک کاخراب ریکارڈ

ان احتجاجی مظاہروں کی وجہ ایپ ٹیک کمپنی کا خراب ٹریک ریکارڈ ہے۔اگر اس کے ٹریک ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو 2016 میں ایپ ٹیک لمیٹڈ مبینہ طور پر اتر پردیش جل نگم بھرتی گھوٹالہ میں ملوث پائی گئی۔ ایجنسی کی بھرتی کے عمل میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور غلطیاں پائی گئیں کیونکہ اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی تحقیقات کے بعد 2020 میں 1,300 عہدوں میں سے 1,188 تقرریوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ 2017 میں راجستھان نے پولیس کانسٹیبل بھرتی کےلیے ایجنسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اسامیوں کے لیے امتحان 2017 میں ہوا تھاجس میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ بعد ازاں، 2018 میں ایف آئی آر درج کی گئی اور امتحان منسوخ کر دیا گیا۔2018 میں، اترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹڈنےامتحان کے لیے ایپ ٹیک کی خدمات حاصل کیں۔ ایس ٹی ایف کے ذریعہ سسٹم مانیٹرنگ اور دیگر طریقوں کے ذریعے بے ضابطگیوں کی اطلاع دینے کے بعد، امتحان کو ختم کر دیا گیا اور ایپ ٹیک کو مئی 2019 سے مئی 2022 تک تین سالوں کے لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ 2018 میں ایپ ٹیک کے ذریعہ منعقدہ دہلی یونیورسٹی کے ایل ایل بی کورس کا امتحان بھی امتحانی پرچے لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایپ ٹیک لمیٹڈ پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ 2020 میں، آسام کے محکمہ آبپاشی کا امتحان ایپ ٹیک لمیٹڈ کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔ وہاں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔SEBI نے حال ہی میں” اندرونی تجارتی قوانین“ کی خلاف ورزی کرنے پر ایپ ٹیک پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ کانپور میں مبینہ طور پر ایپ ٹیک 200 طالب علموں سے دھوکہ دہی کرکے لاکھوں روپے ہڑپ کردفتر بند کر کے فرار ہونے کا بھی الزام ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چیچن صدر کے 17 سالہ بیٹے کی شاہانہ شادی

Next Post

ڈوڈہ میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر ‘نفرت انگیز’ پوسٹ کرنے پر گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
ڈوڈہ میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر ‘نفرت انگیز’ پوسٹ کرنے پر گرفتار

ڈوڈہ میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز' پوسٹ کرنے پر گرفتار

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

پنجاب میں دو پاکستانی درانداز گرفتار : بی ایس ایف

بڈگام میں فریقین کے آپسی تنازعہ میں 1 شخص لقمہ اجل، علاقے میں کہرام

موں میں دوست کے ہی ہاتھوں خاتون ڈاکٹر کا مبینہ قتل

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

سخت ترین دور سے نجات کیلئے سیاسی اور نظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھنے چاہیے : فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »