• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ نے خواتین کے جنسی ہراسانی معاملے میں راہل گاندھی کی حمایت کی

عمر عبداللہ نے خواتین کے جنسی ہراسانی معاملے میں راہل گاندھی کی حمایت کی

by امت ڈیسک
20/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں بجلاتا میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے حصہ لیا۔ اس موقعے پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں منتخبہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا کی جانب سے نوکریوں کے حوالے سے کیے گئے حالیہ تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی عسکریت پسند کو نوکری نہیں دی ہے لیکن ہم ان لوگوں کو سزا نہیں دیتے جو کسی بھی وجہ سے عسکریت پسندی سے وابستہ نہ ہوں۔ کیا یہ ٹھیک ہوگا کہ ‘میں تمہیں تمہارے باپ کے کیے کی سزا دوں؟’۔ فرض کریں ایسا نہ ہو، لیکن اگر کل ایسا ہو جائے کہ منوج سنہا کا کوئی قریبی رشتہ دار جرم کرے تو کیا اس کی جگہ منوج سنہا جیل جائیں گے؟انہوں نے کہا کہ قانون یہ نہیں کہتا کہ کسی کی طرف سے کیے گئے کسی جرم کی سزا ان کے رشتہ داروں کو ملنی چاہیے۔ لیکن غیر ضروری طور پر اس میں پھنس جانے والے کو سزا دینا غلط ہے۔ اس سے لوگوں کے دل نہیں جیتے جا سکتے اور ہم نے کبھی اس کی حمایت نہیں کی۔ وہیں خواتین کے جنسی ہراسانی معاملے میں عمر عبداللہ راہل گاندھی کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے۔

عمر عبداللہ نے راہل کے دفاع میں کہا کہ راہل گاندھی نے خود انہیں بتایا کہ ان کی پد یاترا کے دوران کئی جگہ خواتین ان کے سامنے آئیں اور ان سے کہا کہ ان کا استحصال کیا گیا ہے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے، ملک میں جنسی تشدد موجود ہے۔ کیا ہمیں بتانا چاہیے؟ اس کے لیے راہل گاندھی کی ضرورت ہے کیا؟ یہ روز اخباروں میں پڑھنے کو نہیں ملتا۔ راہل گاندھی نے ایسا کیا کہا جو پہلے کبھی نہیں کہا گیا۔ کیا بھارت جنسی زیادتی کے معاملے میں پاک ہے؟ کیا بھارت جسمانی استحصال سے آزاد ہے۔ حکومت اس بارے میں معذرت خواہ کیوں ہے۔ انہیں ان لوگوں کو ڈھونڈ کر سزا دینی چاہیے اور راہل گاندھی نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مہشور گلوکار بادام واری میں گائیکی کے دوران اچانک بےہوش

Next Post

ماہ رمضان میں عوام کو بنا خلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے کے پی ڈی سی ایل تیار : صوبائی کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ماہ رمضان میں عوام کو بنا خلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے کے پی ڈی سی ایل تیار : صوبائی کمشنر

ماہ رمضان میں عوام کو بنا خلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے کے پی ڈی سی ایل تیار : صوبائی کمشنر

عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہوں پر ظلم نہ کریں : آزاد

عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہوں پر ظلم نہ کریں : آزاد

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں: لیفٹنٹ گورنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »