امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن راہل گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے تحت کی گئی ہے۔
سورت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے جمعرات کو مسٹر گاندھی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 2019 میں ان کے مجرمانہ طور پر ہتک آمیز بیان کے حوالے سے درج ایک کیس میں مجرم قرار دیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔
انہیں سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔











