• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی کشمیر میں مجرمانہ رحجان تشویشناک؛ ایران اور سعودی عرب کے مابین معاہدہ کا خیر مقدم:آغا سید حسن

وادی کشمیر میں مجرمانہ رحجان تشویشناک؛ ایران اور سعودی عرب کے مابین معاہدہ کا خیر مقدم:آغا سید حسن

by امت ڈیسک
07/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بڈگام :انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نےوادی کشمیر میں آئے روز بڑھتے مجرمانہ رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی ذمہ داروں سے جرائم کے سدباب کی اپیل کی. مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا گزشتہ چند ماہ میں بچوں کمسنوں سے لیکن نوجوان ، ادھیڑ عمر والوں یہاں تک کہ بچوں اور والدین کے پاک رشتوں میں بھی مجرمانہ رجحان بڑھتا جارہا ہے،خودکشی، قتل،جنسی زیادتیاں جیسےطرح طرح کے جرائم کشمیر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہے ہیں۔پچھلے ایک ماہ کے دوران وادی کشمیر میں بہیمانہ قتل و غارت اور درندگی کی جو مثالیں دیکھنے کو ملی اس سے لوگوں میں ذہنی تناو اور خوف و وحشت کا سما برپا ہوا ہے عدالت عالیہ اس حوالے سے کسی حد تک کام کر رہی ہے جب کہ مذہبی فلاحی سماجی بہبودی اداروں کو اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے سماج میں موجود منشیات کے عادی افراد ہمارے لئے المیہ ہیں آغا صاحب نے خواتین پر تشدد اور عرب کی تاریخی جہالت بیٹی کےقتل جیسے واقعات رونما ہونے پر مذمت کرتے ہوئے کہا شاید پہلی بار وادی کی تاریخ میں ایسے درندانہ حرکات ہورہے ہیں ایسے انسانیت سوز واقعات کے دائمی سد باب کے لئے ہم سب کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل ہے معاشرے کو ایسے جرائم سے پاک کرنے کے لئے اس امر کی ضرورت ہے کہ قانون کو متحرک بنایا جائے جو مجرموں کو ان کے جرائم میں ملوث ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دے دی جائے جبکہ دیگر مسائل کے تدارک کے لئے مناسب آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ایسے بھیانک سماجی جرائم کا خاتمہ ہوسکے. دریں اثنا آغا سید حسن نے ایران اور سعودی عرب کے ما بین حالیہ معاہدوں کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے خوش آئندہ قدم قرار دیا تین دن سے جاری قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو صہیونی فوج کی کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 95 مثبت معاملات درج

Next Post

افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ درست تھا:امریکہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

06/02/2026
Next Post
افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ درست تھا:امریکہ

افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ درست تھا:امریکہ

التجامفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی آئی ڈی کا ردعمل

التجامفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی آئی ڈی کا ردعمل

منشیات کے خلاف جنگ جاری‘‘ *کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا*

منشیات کے خلاف جنگ جاری‘‘ *کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا*

پلوامہ میں جموں و کشمیر بینک کا اے ٹی ایم لوٹ لیا گیا۔

سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی سی آرپی ایف

سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی سی آرپی ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »