• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
التجامفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی آئی ڈی کا ردعمل

التجامفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی آئی ڈی کا ردعمل

by امت ڈیسک
08/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر پولیس کی کرمنل‌ انویسٹی گیشن ڈیپاٹمنٹ (سی‌آئی ڈی) نے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے مشروط پاسپورٹ اجرا کرنے پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی ان الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ سی آئی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا میں التجا مفتی نے سی آئی ڈی سے متعلق کہا کہ سی آئی ڈی نے ان پر عدالت میں پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے دائر عرضی کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ یہ الزامات بے بنیاد ہے۔ سی آئی ڈی ترجمان نے کہا کہ ان خبروں کے شائع ہوتے ہی اندرونی آڈٹ کیا گیا اور جموں و کشمیر پولیس دعوے کے ساتھ کہہ رہی ہے کہ دباؤ ڈالنے کے متعلق الزام بالکل غلط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی آئی ڈی افسران کو التجا مفتی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ان سے یہ معلومات حاصل کی جائے کہ کس افسر نے کس وقت، کب اور کہاں ان پر دباؤ ڈالا ہے۔ تاکہ تحقیقات کی جاسکے اور ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ التجا مفتی نے اپنی شکایت کو اس طرح پیش کیا کہ جیسے سارے کشمیری عوام کے پاسپورٹ اجرا نہیں کیے گئے ہیں۔ جو دراصل حقیقت سے بعید ہے کیونکہ پولیس محکمہ اور اس سے جڑے ادارے عوام کے مفاد کے لئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوامی اداروں پر ذاتی شکایتوں اور غلط الزامات لگا کر تذلیل کرنا اصل میں اسی شخص کی خرابی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 99 فی صد سے زائد پاسپورٹ سے متعلق درخواستوں کو منظوری یا کلیئرنس دی گئی ہے۔

ترجمان نے اعداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 میں 77686 پاسپورٹ ویریفکیشن میں سے 77644، سنہ 2021 میں 75714 میں سے 75176 اور سنہ 2022 میں 134315 میں سے 128939 کو کلیئرنس دی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ التجا مفتی کو عدالت کے احکامات پر ریجینل پاسپورٹ افسر نے مشروط پاسپورٹ اجرا کیا ہےجس کی میعاد دو برس ہے اور اس پر وہ صرف متحدہ عرب امارت سفر کرسکتی ہے جہاں انہیں اعلی تعلیم کے لئے جانا ہے۔ التجا مفتی کے مطابق پولیس کی سی آئی ڈی ونگ ان کی ویریفکیشن رپورٹ پیش نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جاتا تھا۔ تاہم التجا مفتی نے عدالت عالیہ کا رجوع کرکے وہاں عرضی دائر کی اور ایک سال کی سماعت کے بعد عدالت نے پاسپورٹ افسر کو انہیں پاسپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ التجا مفتی کے والدہ محبوبہ مفتی کو بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا ہے اگرچہ وہ سابق وزیر اعلٰی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ محبوبہ کی والدہ گلشن نذیر کو بھی عدالت کی ہدایت پر پاسپورٹ اجرا کیا گیا ہے۔ التجا مفتی اور محبوبی مفتی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ درست تھا:امریکہ

Next Post

منشیات کے خلاف جنگ جاری‘‘ *کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
منشیات کے خلاف جنگ جاری‘‘ *کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا*

منشیات کے خلاف جنگ جاری‘‘ *کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا*

پلوامہ میں جموں و کشمیر بینک کا اے ٹی ایم لوٹ لیا گیا۔

سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی سی آرپی ایف

سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی سی آرپی ایف

جموں وکشمیر میں گرفتار فرضی پی ایم او افسر گجرات لایا گیا

جموں وکشمیر میں گرفتار فرضی پی ایم او افسر گجرات لایا گیا

مرکز نے ریاستوں سے کہا کہ وہ کووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر تیار رہیں

مرکز نے ریاستوں سے کہا کہ وہ کووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر تیار رہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »