• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ادھمپور میں بس الٹنے سے متعدد مسافر زخمی

ادھمپور میں بس الٹنے سے متعدد مسافر زخمی

by امت ڈیسک
11/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں منگل کے روز ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوئی ۔ بس میں سوار 27 مسافر زخمی ہوئے ہے۔ زخمی مسافروں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک پولیس اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ ادھمپور ضلع کے رام نگر کے ڈاک بنگلہ کے قریب ایک منی بس الٹنے سے کم از کم 27 مسافر زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ بس رام نگر سے سورنی جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال رامنگر میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کو مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال ادھمپور ریفر کر دیا گیا ہے۔وہیں پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بتادیں کہ ایک ماہ قبل بھی اسی سڑک پر ایک حادثہ ہوا تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سڑک حادثات رونما ہوتے ہے۔ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ سڑک حادثات سے نجات ملے۔ٹریفک پولیس جموں و کشمیر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12, ہزار 429 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

G-20 سمٹ: ڈویژن کام کشمیر نے بیشتر کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن دی

Next Post

کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی نیوز اینکر متعارف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی نیوز اینکر متعارف

کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی نیوز اینکر متعارف

کووڈ متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز

جموں کشمیر میں 97 کورونا کیسز درج

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

*سابق ڈی جی پلاننگ طارق خان سمیت 2 پی ایس سی ممبران تعینات*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »