• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی نیوز اینکر متعارف

کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی نیوز اینکر متعارف

by امت ڈیسک
11/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کویت: کویت کے ایک میڈیا گروپ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے تیار کردہ ایک ورچوئل نیوز اینکر متعارف کروادی ہے جو جلد ہی آن لائن نیوز بلیٹن پڑھتی دکھائی دے گی۔

ڈان میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کویت نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’فضہ‘ نامی اس خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ہلکے براؤن رنگ کے بال ہیں اور اس نے سیاہ جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔

اس نے عربی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام فضہ ہے اور میں کویت کی پہلی نیوز اینکر ہوں جو کویت نیوز میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرتی ہے، آپ کس قسم کی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں؟ آئیے آپ کی رائے جانتے ہیں‘۔

یہ ویب سائٹ ’کویت ٹائمز‘ سے منسلک ہے، جس کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی تھی اور یہ انگریزی زبان میں شائع ہونے والا کویت کا سب سے پہلا اخبار تھا۔

دونوں میڈیا آؤٹ لیٹس کے ڈپٹی ایڈیٹر اِن چیف عبداللہ بفطین نے کہا کہ ’یہ اقدام نیا اور جدید مواد پیش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کا امتحان ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فضہ کویتی لہجہ بھی اپنا لے گی اور مذکورہ نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوز بلیٹن بھی پیش کرے گی، جس کے 12 لاکھ فالورز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فضہ ایک معروف اور قدیم کویتی نام ہے جس سے مراد چاندی ہے، ہم ہمیشہ روبوٹ کو چاندی اور دھاتی رنگ کا تصور کرتے ہیں، اس لیے ہم نے یہ نام رکھا‘۔

عبداللہ بفطین کے مطابق فضہ کے سنہرے بال اور ہلکے رنگ کی آنکھیں دراصل تیل سے مالا مال ملک کویت کی متنوع آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں کئی غیر ملکی بھی آباد ہیں، یہ ان سب کی نمائندگی کرتی ہے۔

فضہ کے تعارف پر مبنی اس 13 سیکنڈ کی ویڈیو نے صحافیوں سمیت سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ سمیٹی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھمپور میں بس الٹنے سے متعدد مسافر زخمی

Next Post

جموں کشمیر میں 97 کورونا کیسز درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کووڈ متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز

جموں کشمیر میں 97 کورونا کیسز درج

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

*سابق ڈی جی پلاننگ طارق خان سمیت 2 پی ایس سی ممبران تعینات*

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »