سری نگر، 12 اپریل: وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے چیک مجگنڈ علاقے میں بدھ کو دہلی کے ایک غیر مقامی کارکن نے ایک واش روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک غیر مقامی کارکن کے واش روم میں لٹکتے ہوئے پائے جانے کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔
متوفی کی شناخت امیر حسین ولد عبدالحسن نذیر ساکن مہرولی جنوبی دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے کشمیر اسکرول کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔









