• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
02/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ اور پنچایتی انتخابات میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اسمبلی انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی ہے۔ اس لیے یہاں اسمبلی انتخابات میں تاخیر ہو رہا ہے۔عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی، اس لیے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں ہو رہے، الیکشن کمیشن مرکزی سرکار کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے الیکشن افسر نے یہ صاف کر دیا کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، پارلیمنٹ الیکشن اور پنچایت کے انتخابات عمل میں لائے جاۓ گے۔ یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں الیکشن کے لئے تیار ہیں مگر بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ کشمیر میں اسمبلی کو بحال کیا جائے۔بی جے پی الیکشن کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ لوگوں کا سامنا نہیں کر پائے گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ سیاسی جماعتیں سڑکوں پر کیوں نہیں آتیں اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیوں نہیں کرتیں، عمر عبداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سڑکوں پر کیوں نہیں آتے کہ اگر وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘مجھے کوئی پراوہ نہیں ہے الیکشن جب کرنے ہوں تب کریں گے’۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پنچایت الیکشن، ڈی ڈی سی انتخاب میں حصہ لے گی، ہم کوئی الیکشن چھوڑنے والے نہیں ہیں لیکن اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے’

واضح رہے کہ چیف الیکٹورل افسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں، لیکن اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ ان کے اس بات سے یہ بات واضح اور صاف ہوجاتی ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں اسلمبی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہے۔

بتادیں کہ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

منگیتر پر چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون گرفتار

Next Post

گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

کپواڑہ انکاؤنٹر: 2 عسکریت پسند مارے گئے، تلاش جاری: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »