• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہشت گردی کے خطرے کا بلا تفریق انسداد ہو: وزیر خارجہ جے شنکر

دہشت گردی کے خطرے کا بلا تفریق انسداد ہو: وزیر خارجہ جے شنکر

by امت ڈیسک
05/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پنجی، 5 مئی : ہندوستان نے آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو یاد دلایا کہ دہشت گردی علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور سرحد پارکی دہشت گردی سمیت اس برائی کو کسی بھی شکل میں جائز ٹھہرانے اور اس کو پالنے کی روایت کا بلا تفریق انسداد ہونا چاہیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے اور اسے سرحد پار دہشت گردی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں روکا جانا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وہاں موجود تھے اور وہ ڈاکٹر جے شنکر کی بات غور سے سن رہے تھے۔ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی رابطہ ترقی کی کلید ہے، لیکن اسے تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے فروغ دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے افغانستان کے بارے میں بھی کہا کہ وہاں ابھرنے والی صورتحال ہماری توجہ کا مرکز ہے اور ہماری کوششیں افغان عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اسٹارٹ اپ اور اختراع اور روایتی ادویات پر دو نئے ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہندوستان کی تجویز کی تائید کی ہے۔اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم میں کثیر جہتی تعاون کے فروغ اور تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان امن، استحکام، اقتصادی ترقی، خوشحالی اور قریبی روابط کی مضبوطی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ رابطہ ترقی کی کلید ہے، اسے تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔دہشت گردی کے مسئلے پر، وزیر خارجہ نے کہا، "جب دنیا کووڈ اور اس کی ہولناکیاں جھیل رہی تھی، تب بھی دہشت گردی کی لعنت بلا روک ٹوک جاری تھی۔ اس خطرے سے آنکھیں بند کرنا ہمارے سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور اسے سرحد پار دہشت گردی سمیت اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں روکا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے والے چینلز کو بلا تفریق بند اور بلاک کیا جانا چاہیے۔ اراکین کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ایس سی او کے بنیادی فیصلوں میں سے ایک ہے۔افغانستان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال اب بھی سرخیوں میں ہے۔ ہماری کوششوں کا رخ افغان عوام کی بہتری کی جانب ہونا چاہیے۔ ہماری فوری ترجیحات میں انسانی امداد فراہم کرنا، واقع کے مطابق جامع اور نمائندہ حکومت کو یقینی بنانا، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنا، اور خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔”ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہندوستان نے ہمیشہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیرجہتی نقطہ نظر کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ اپنی مہارت اور تجربے کو بانٹنے کے لیے تیار شراکت دار رہا ہے۔ اس تناظر میں، اسٹارٹ اپ اور اختراع کے میدان میں ہندوستان کی کامیابی ایک قابل ذکر سفر ہے۔ آج ہندوستان میں 70,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں، جن میں سے 100 سے زیادہ یونیکارن ہیں۔ ہم رکن ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔وزیر خارجہ نے ایس سی او میں اصلاحات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اپنے وجود کی تیسری دہائی میں ہے، اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں تنظیم کی معنویت برقرار رکھنے کے لیے اس میں اصلاحات اور تجدید کا یہ مناسب وقت ہے۔

انہوں نے کہا، "مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ تنظیم کی اصلاح اور جدید کاری کے امور پر بات چیت شروع ہو چکی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہندوستان اس عمل میں اپنا تعمیری اور فعال کردار ادا کرے گا۔”وزیر خارجہ نے کہا کہ انگریزی کو ایس سی او کی تیسری سرکاری زبان بنانا بھی اس سلسلے میں ایک تعمیری قدم ہوگا۔ انگریزی کو شنگھائی تعاون تنظیم کی تیسری سرکاری زبان کے طور پر شامل کرنے کے بارے میں، انہوں نے کہا، "میں تنظیم کی تیسری سرکاری زبان کے طور پر انگریزی کو شامل کرنے کے ہندوستان کے دیرینہ مطالبہ کے لیے رکن ممالک کی بھی تائید چاہتا ہوں۔ اس سے ایس سی او کے انگریزی بولنے والے رکن ممالک کے ساتھ گہرے روابط قائم ہوں گے اور تنظیم کے کام کو وسیع تر عالمی سطح تک پہنچایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کی سمت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ چار نئے ڈائیلاگ پارٹنرز کویت، متحدہ عرب امارات، میانمار اور مالدیپ آج ایس سی او کے ساتھ اپنے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ کی شکل میں نئی دہلی اعلامیہ، اور چار دیگر مشترکہ بیانات کی تجویز پیش کی ہے، جو موسمیاتی تبدیلی، اور ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے سے متعلق ہوں گے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے سینیئر آفیسران راجوری روانہ

Next Post

راجوری پونچھ بیلٹ میں حالیہ مہینوں میں 24 فوجی، 9 شہری مارے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
Next Post
راجوری پونچھ بیلٹ میں حالیہ مہینوں میں 24 فوجی، 9 شہری مارے گئے

راجوری پونچھ بیلٹ میں حالیہ مہینوں میں 24 فوجی، 9 شہری مارے گئے

کنڈی راجوری میں فائرنگ

بارہمولہ انکاؤنٹر: 01 جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

بابر اعظم تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بابر اعظم تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

راجوری میں ما رے گئے پانچ فوجی اہلکاروں کی شناخت جاری

راجوری میں ما رے گئے پانچ فوجی اہلکاروں کی شناخت جاری

بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

راجوری بندوق کی لڑائی: عسکریت پسندوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم: فوج*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »